19

آج لاہور کی ضلع کچہری میں رانا ثناءاللہ کو ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا

 ہیروئن برآمدگی کے الزام میں زیر حراست مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو آج ضلع کچہری میں پیش کیا جائے گا۔

منشیات فورس کی جانب سے رانا ثناءاللہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

ایس پی سیکیورٹی فیصل شہزاد کے مطابق رانا ثناء اللہ کی عدالت میں پیشی کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے 400 سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

 دالت کے اندر اور باہر اینٹی رائٹ فورس کی 6 ریزورز مکمل تیاری کے ساتھ تعینات ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد منشیات فورس نے  رانا ثناء اللہ کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے انسداد منشیات فورس نے موٹر وے پر سکھیکی کے مقم پر حراست میں لیا تھا۔

اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 15 کلو ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں